Dr. Muhammad Rashid on Allama Iqbal
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم.
الحمد اللّٰہ و الصّلٰوۃ والسّلام علی رسول اللّٰہ۔ مندرجہ ذیل شعر کی تشریح پیشِ خدمت ہے۔
*یہ فاقہ کش جو موت سے ڈرتا نہیں ذرا
روح محمّد ﷺ اس کے بدن سے نکال دو*
اصل میں یہ شعر نظم "ابلیس کا فرمان اپنے سیاسی فرزندوں کے نام" سے لیا گیا ہے. اقبال اس میں کہنا چاہ رہے ہیں کہ یہ جو مسلمان ہیں یہ بھوکے رہ لیتے ہیں، فاقے کر لیتے ہیں اور موت کا بھی ڈر ان کے اندر نہیں, یہ اپنے اللّٰہ کے لیے, اپنے رسول ﷺ کے لیے, اپنے دین کے لیے مر مٹنے کے لیے فوراً تیار ہوجاتے ہیں اور یہ جزبہ ان کے اندر کیوں ہے؟ کیونکہ ان کے اندر روح محمد ﷺ ہے. روح محمد کیا ہے؟ یہ عشق رسول ﷺ ہے, محبت رسول ﷺ ہے. چناں چہ یہ محبت رسول ﷺ، یہ عشق رسول ﷺ, یہ جذبہِ رسول ﷺ اس سے کفار ڈرتے ہیں، ان کے قلعوں کی دیواریں لرز جاتی ہیں۔ اس عشق رسول ﷺ کے جذبہ کو دیکھ کر، وہ چاہتے ہیں کہ یہ ختم ہو جائے۔ سو وہ یہ جذبہ ختم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، آزادی اظہار خیال کے نام پر. وہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں نبی پاک ﷺ کے بارے میں(منفی انداز سے) بولنے کی سب کو کھلی چھٹی مل جاۓ جسے وہ اظہارِ خیال کی آزادی کا نام دیتے ہیں۔ اس طرح مغرب ، مغرب زدہ لوگ اور مغرب کے گماشتے نبی پاک ﷺ کے بارے میں گھٹیا زبان استعمال کریں گے. ان ﷺ کی شان گھٹانے کی ناپاک کوشش کریں گے. بلاوجہ ان کی خامیاں جو کہ خامیوں سے پاک ہیں (سبحان اللّٰہ), مسلمانوں اور عوام الناس میں پھیلائیں گے دجالی میڈیا کے ذریعہ۔ اور جب کسی کی بار بار شان میں گستاخی کی جاۓ, اسے گھٹیا کرکے پیش کیا جاۓ تو آہستہ آہستہ اس ہستی اور شخصیت کی قدر و منزلت اور عزت کم ہوتی جاتی ہے اور جب کسی کی عزت ، قدر اور شان ذہنوں میں کم ہوجاۓ تو پھر اس کی عزت کم ہوجاتی ہے. جب کسی کی عزت ہی دل میں نہ رہے تو پھر اس سے محبت بھی کم ہوجاتی ہے, عشق بھی کم ہوجاتا ہے اور پھر جب محبت اور عشق ہی رسول ﷺ کا کم ہوجاۓ گا تو وہ جذبہ جس کے لیے مسلمان بھوکے رہ سکتا ہے, فاقے کرسکتا ہے, جان دے سکتا ہے, پھر وہ نہیں رہے گا. اس لیے یہ بڑی گھناؤنی شازش ہورہی ہے کہ مسلمانوں کے اندر جو یہ حضور ﷺ ( ان پر ہمارے ماں باپ قربان, ہماری جان قربان, ہمارا مال قربان, ہمارا سب کچھ قربان) سے محبت ہے ان کے لیے مسلسل خطرہ ہے۔ ان کی سازشیں, ان کی شیطانیت, ان کی فرعونیت جو وہ چاہتے ہیں، اس کی راہ میں یہ محبت رسول ﷺ ہی رکاوٹ بن رہی ہے اور بنے گی. اس لیے وہ ہر طرح سے کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ مسلمانوں سے عشقِ رسولﷺ ختم ہو جائے۔
Goverment College Lahore.

قوّت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
ReplyDeleteدہر میں اسمِ محمّد سے اجالا کر دے