Posts

Showing posts from May, 2020

شاہین، حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ

Image
The Hawk (Shaheen) کیا میں نے اس خاک داں سے کنارا جہاں رزق کا نام ہے آب و دانا بیاباں کی خلوت خوش آتی ہے مجھ کو ازل سے ہے فطرت میری راہبانہ نہ باد بہاری'نہ گلچیں' نہ بلبل نہ بیماری نغمہٓ عاشقانہ خیابانیوں سے ہے پرہیز لازم ادائیں ہیں ان کی بہت دلبرانہ ہواۓ بیاباں سے ہوتی ہے کاری جواں مرد کی ضرب غازیانہ حمام و کبوتر کا بھوکا نہیں مٓیں کہ ہے زندگی باز کی زاہدانہ جھپٹنا' پلٹنا' پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ یہ پورب' یہ پچھم چکوروں کی دنیا مرا نیلگوں آسماں بیکرانہ پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں کہ شاہیں بناتا نہیں آشیانہ