Posts

Showing posts with the label Passionate

بس آپ کی محبت، پاکستان رینجرز

Image
پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند ہوچکے تھے. اسی اثناء میں ہم سے ہمارے ہاسٹل مارچ میں خالی کروالیے گئے تھے. یہ جو تصویر میں نے لگائی ہے یہ اس سال کے شروع والے مہینوں میں اپنے ہاسٹل کے کمرے میں بیٹھ کر تیار کی تھی. جی ہاں پاک فوج کی محبت جو ہماری رگوں میں بہتی ہے اسی محبت اور تڑپ کا اظہار ہے یہ. لیکن کیا معلوم تھا کہ وقت پلٹا کھائے گا اور میرے محسنوں تک میرا اظہار محبت پہنچ جائے گا. آج تقریباً پانچ ماہ بعد میں اپنے ہاسٹل آیا اور دیکھا کہ یہاں ہمارے محبوب شیر پاکستان رینجرز کے جوان قیام پزیر ہیں. شہر میں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے. میں نے انتظامیہ سے اجازت لی تاکہ اپنے کمرے سے سامان اٹھا سکوں. گیٹ پر موجود پیارے سپاہیوں کو سلام کرکے اپنے کمرے کی طرف گیا. دروازہ کھول کر الماری سے اپنا مطلوبہ سامان اکھٹا کیا. اسی اثناء میں مجھے دیکھ کر ایک افسر میری طرف آیا. سلام دعا کے بعد میرا احوال پوچھا. معمول کی گفتگو کے بعد ان کو میں نے یہ تصویر دکھائی جو ان کے لیے بنا کر اپنی چارپائی کی پچھلی دیوار پہ چسپاں کی تھی. اسے دیکھ کر وہ بے حد خوش ہوئے ...