ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کی حیات مبارکہ, تحریر ڈاکٹر عافیہ حسن
(حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ) علامہ محمد اقبالؒ ہمارے قومی شاعر ہیں. آپ ۹ نومبر ١۸٧٧ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوۓ. اقبالؒ نے ابتدائ تعلیم اپنے شہر ہی میں حاصل کی. مشن ہائ سکول سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد مرے کالج سیالکوٹ میں داخلہ لے لیا. مرے کالج سے ایف_اے کرنے کے بعد آپ مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے لاہور آگۓ. یہاں آکر گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا اور یہاں سے بی_اے اور ایم_اے کے امتحانات امتیازی حیثیت سے پاس کیے. علامہ اقبالؒ کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کا بے حد شوق تھا. اسی لیے ١۹۰٥ء میں انگلستان چلے گۓ اور وہاں کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفہ کی ڈگری لی. اس کے بعد جرمنی چلے گۓ اور پی_ایچ_ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی. علامہ اقبالؒ صرف ایک شاعر ہی نہیں تھے بلکہ پاکستان کا تصور پیش کرنے والے سب سے پہلے شخص تھے. اقبالؒ نے اپنی شاعری کے زریعے قوم کی بے بہا خدمت کی. آپ(رح) نے مسلمانوں کو اتفاق اور اتحاد سے رہنے کا سبق دیا. علامہ اقبالؒ اردو کے شاعر تھے مگر ان کا زیادہ کلام فارسی میں ہے. علامہ اقبالؒ نے ۲١ اپریل ١۹٣۸ کو لاہور میں وفات پائ اور بادشاہی مسجد کے قریب دفن ہوۓ. (نومبر ...