بس آپ کی محبت، پاکستان رینجرز
پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند ہوچکے تھے. اسی اثناء میں ہم سے ہمارے ہاسٹل مارچ میں خالی کروالیے گئے تھے. یہ جو تصویر میں نے لگائی ہے یہ اس سال کے شروع والے مہینوں میں اپنے ہاسٹل کے کمرے میں بیٹھ کر تیار کی تھی. جی ہاں پاک فوج کی محبت جو ہماری رگوں میں بہتی ہے اسی محبت اور تڑپ کا اظہار ہے یہ. لیکن کیا معلوم تھا کہ وقت پلٹا کھائے گا اور میرے محسنوں تک میرا اظہار محبت پہنچ جائے گا.
آج تقریباً پانچ ماہ بعد میں اپنے ہاسٹل آیا اور دیکھا کہ یہاں ہمارے محبوب شیر پاکستان رینجرز کے جوان قیام پزیر ہیں. شہر میں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے. میں نے انتظامیہ سے اجازت لی تاکہ اپنے کمرے سے سامان اٹھا سکوں. گیٹ پر موجود پیارے سپاہیوں کو سلام کرکے اپنے کمرے کی طرف گیا. دروازہ کھول کر الماری سے اپنا مطلوبہ سامان اکھٹا کیا. اسی اثناء میں مجھے دیکھ کر ایک افسر میری طرف آیا. سلام دعا کے بعد میرا احوال پوچھا. معمول کی گفتگو کے بعد ان کو میں نے یہ تصویر دکھائی جو ان کے لیے بنا کر اپنی چارپائی کی پچھلی دیوار پہ چسپاں کی تھی. اسے دیکھ کر وہ بے حد خوش ہوئے اور کہا کہ "یہ بس آپ کی محبت ہے". اس کے بعد مجھے گلے لگا کر تھپکی دی اور دعا دی کامبیابی کی.
میں نے اپنا سامان اٹھایا اور وہاں سے چلا آیا. لیکن اس کے بعد سے دل میں ایک اطمینان اور بے حد خوشی سی ہے. کہ اللہ تیرا شکر ہے کہ وہ سینہ میرے سینے سے لگا جو ساری رات اس عرض وطن کے دفاع کے لیے بیدار رہتا ہے. اتنے قریب سے وردی دیکھ کر خون گرما گیا. میرا سپاہی کتنی عزت اور محبت سے مجھے ملا. تصویر بناتے ہوئے سوچا بھی نہ تھا کہ اس کا صلہ بھی ملے گا. شکر الحمد اللہ.
بس فیصلہ کرلیا ہے کہ جہاں چند ضمیر فراموش لوگ پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرتے ہیں وہی پہ ہم بھی اپنے قلم کے زریعے سے پاک فوج کی آن اور شان کا دفاع کرتے رہیں گے اور اس دفاع کا مورچہ ہم سنبھالے گے. ان شاءاللہ.
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
ایک گمنام محب وطن ⚔️
تاریخ: ٢٧ اگست ٢٠٢٠ء
Comments
Post a Comment