شاہین، حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ
![]() |
| The Hawk (Shaheen) |
کیا میں
نے اس خاک داں سے کنارا
جہاں رزق
کا نام ہے آب و دانا
بیاباں کی خلوت خوش آتی ہے مجھ کو
ازل سے ہے فطرت میری راہبانہ
نہ باد بہاری'نہ گلچیں' نہ بلبل
نہ بیماری نغمہٓ عاشقانہ
خیابانیوں سے ہے پرہیز لازم
ادائیں ہیں ان کی بہت دلبرانہ
ہواۓ بیاباں سے ہوتی ہے کاری
جواں مرد کی ضرب غازیانہ
حمام و کبوتر کا بھوکا نہیں مٓیں
کہ ہے زندگی باز کی زاہدانہ
جھپٹنا' پلٹنا' پلٹ کر جھپٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ
یہ پورب' یہ پچھم چکوروں کی دنیا
مرا نیلگوں آسماں بیکرانہ
پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں
کہ شاہیں بناتا نہیں آشیانہ

Comments
Post a Comment